ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Haal | حال
Ghazlen - غزلیں

اپنا گھر بار چھوڑ کر ترےﷺ پاس

اپنا گھر بار چھوڑ کر ترےﷺ پاس
کاش رہ جائیں عمر بھر ترےﷺ پاس
تیریﷺ صحبت میں رات دن گزریں
خلد میں ہو مرا بھی گھر ترےﷺ پاس
عمر گزری گناہوں میں اور اب
لیکر آئے ہیں چشم تر ترےﷺپاس
تیریﷺ مٹھی میں سارے عالم ہیں
دیکھنے والی ہے نظر ترےﷺ پاس
اک نظر ہو کرم کی میرے حبیبﷺ
آیا ہے ایک بے ہنر ترےﷺ پاس
اس مسافر کا توﷺ ہے رخت سفر
اس مسافر کی رہ گزر ترےﷺ پاس