ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Haal | حال
Ghazlen - غزلیں

عرشی ، فرشی مست ہیں ، آئے جناب حسین

عرشی ، فرشی مست ہیں آئے جناب حسین
آدم تو تعبیر تھے اصل میں خواب حسین
آدھی خلقت کھوج میں ، آدھی سوگ بھری
عشق سوال حسین تھے ، عشق جواب حسین
جو بھی پینا چاہتا آئے ہمارے پاس
مستو ں کے اس جام کی، حُسن شراب حسین
پوچھو جو ہے پوچھنا ، عاشق بول رہا
سارے علوم ہیں عشق کے اور کتا ب حسین
حق پر سر کٹوائیے حق ہی ہے معراج
رونے والو غور ہو ، کریں خطاب حسین
جوڑی ہے حسنین کی یعنی جمال ، جلال
ایک عمل مقبول ہے ایک ثواب حسین
اِک برّاق سوار ہے اک مسجود نشین
سائیں خوش خوش بول اُٹھے ، واہ جناب حسین