ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Haal | حال
Ghazlen - غزلیں

بڑھ کر نہ لڑا کوئی بتائی ہوئی حد سے

بڑھ کر نہ لڑا کوئی بتائی ہوئی حد سے
میں ہار گیا جنگ فرشتوں کی مدد سے
اب مجھ میں وہ تنہائی کی لذت نہیں باقی
اِک کام پڑا تھا مجھے اللہ ُ احد سے
تو عشق کی شدّت میں تڑپتا ہے وہاں پر
یہ راز کھُلا مجھ پہ تِرے نام کی شد سے