ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Haal | حال
Ghazlen - غزلیں

دیکھ ائے شخص مجھے یوں نہ گرفتار سمجھ

دیکھ اے شخص مجھے یوں نہ گِرفتار سمجھ
یار کی قید میں ہوں تُو تو مجھے یار سمجھ
عشق کے پائوں پڑا اور اُسے عرض کری
صاحبا!اب تو مجھے اپنا طرفدار سمجھ
میں نے سیکھا ہے اِسے دیکھ کے رستہ ہونا
لوگ کہتے ہیں کہ دیوار کو دیوار سمجھ