ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Haal | حال
Ghazlen - غزلیں

کب کہا ہے کہ مشورہ مرے دوست

کب کہا ہے کہ مشورہ مرے دوست
بس مرے حق میں کر دعا مرے دوست
میں اکیلا نہیں رہوں گا کبھی
تُو نہیں تو مرا خدا مرے دوست
عشق تنہائی سے نہ ہو جائے
ہو بھی سکتا ہے لوٹ آ مرے دوست
تجھ سے ملتا تھا خواب میں اکثر
تُو فقط خواب ہی تو تھا مرے دوست
میں تو خود سے بھی کر سکا نہ وفا
میں تو تجھ سے بھی بڑ ھ گیا مرے دوست
میں بہت یاد آنے والا نہیں
مجھ سے اتنا نہ خوف کھا مرے دوست