ONLINE ORDER
Muhammad Nadeem Bhabha
Search Haal | حال
Ghazlen - غزلیں

میں تیرا ہونا اتنا مانتا ہوں

میں تیرا ہونا اِتنا مانتا ہوں
تِرے انکار تک بھی آ گیا ہوں
میں اپنا آخری حل ہوں خدایا
میں اپنا سب سے پہلا مسئلہ ہوں
خبردار آتش دوزخ خبردار
براہیمی ہوں اور میں آ گیا ہوں
اناالحق ، ضبط کا ہے ٹوٹ جانا
مرے منصور میں تجھ سے بڑا ہوں
مرا انسان ہونا کام آیا
چراغوں سے زیادہ جل رہا ہوں