عبد ہونے کا تجربہ کیا ہے
اس نے سونے کا تجربہ کیا ہے
تم انہیں بارشیں سمجھتے ہو
ہم نے رونے کا تجربہ کیا ہے
یہ پرندہ نہ ڈوبتا ، اس نے
پر بھگونے کا تجربہ کیا ہے
اس نے ناخن بڑھائے اور ہم نے
زخم ہونے کا تجربہ کیا ہے
ہم سے کھیلا گیا ہے سچ مچ میں
یا کھلونے کا تجربہ کیا ہے
آس کی آنکھوں میں ہم نہیں ڈوبے
یونہی کھونے کا تجربہ کیا ہے
ایک پتھر اٹھا کے چادر میں
سنگ ڈھونے کا تجربہ کیا ہے
اس نے سونے کا تجربہ کیا ہے
تم انہیں بارشیں سمجھتے ہو
ہم نے رونے کا تجربہ کیا ہے
یہ پرندہ نہ ڈوبتا ، اس نے
پر بھگونے کا تجربہ کیا ہے
اس نے ناخن بڑھائے اور ہم نے
زخم ہونے کا تجربہ کیا ہے
ہم سے کھیلا گیا ہے سچ مچ میں
یا کھلونے کا تجربہ کیا ہے
آس کی آنکھوں میں ہم نہیں ڈوبے
یونہی کھونے کا تجربہ کیا ہے
ایک پتھر اٹھا کے چادر میں
سنگ ڈھونے کا تجربہ کیا ہے

