ہالہ ء میم کے انوار میں آجاتے ہیں
جب الف عشق کے دربار میں آ جاتے ہیں
ہم پرندوں سے کوئی عشق کا مطلب پوچھے
سایہ ء گنبدِ سرکار میں آ جاتے ہیں
آپ کے واسطے مسواک اگر بن جائے
ناز اس شاخِ لچکدار میں آ جاتے ہیں
یوں مدینے میں چلے آئے ترے ہند کے رند
گمشدہ جیسے پریوار میں آ جاتے ہیں
ہفت افلاک سے آگے کا سفر ہے معراج
ہفت افلاک تو دستار میں آ جاتے ہیں
جب الف عشق کے دربار میں آ جاتے ہیں
ہم پرندوں سے کوئی عشق کا مطلب پوچھے
سایہ ء گنبدِ سرکار میں آ جاتے ہیں
آپ کے واسطے مسواک اگر بن جائے
ناز اس شاخِ لچکدار میں آ جاتے ہیں
یوں مدینے میں چلے آئے ترے ہند کے رند
گمشدہ جیسے پریوار میں آ جاتے ہیں
ہفت افلاک سے آگے کا سفر ہے معراج
ہفت افلاک تو دستار میں آ جاتے ہیں

