ہمیں چراغ بناتا ہے یا علی کہنا
خدا کی یاد دلاتا ہے یا علی کہنا
وہ اس لیے کہ ترے علم میں اضافہ ہو
کئی سوال اٹھاتا ہے یا علی کہنا
سوال یہ ہے ترا کیا بنے گا مشکل میں
تو اس کو چھوڑ اسے آتا ہے یا علی کہنا
جناب شرک تو تب ہو جو ہو مسلمانی
ہمیں تو عشق سکھاتا ہے یا علی کہنا
نجف کی راہ میں ملتا ہے جو پرندہ بھی
چہک چہک کے بتاتا ہے یا علی کہنا
منافقین کے چہرے اترنے لگتے ہیں
یقیں کرو نظر آتا ہے یا علی کہنا
میں باؤلی ہوں مجھے باعلی کہے دنیا
یہ معجزے بھی دکھاتا ہے یا علی کہنا
مجھے سند ہے مرے ہوشیار غالب کی
مجھے ندیم بناتا ہے یا علی کہنا
خدا کی یاد دلاتا ہے یا علی کہنا
وہ اس لیے کہ ترے علم میں اضافہ ہو
کئی سوال اٹھاتا ہے یا علی کہنا
سوال یہ ہے ترا کیا بنے گا مشکل میں
تو اس کو چھوڑ اسے آتا ہے یا علی کہنا
جناب شرک تو تب ہو جو ہو مسلمانی
ہمیں تو عشق سکھاتا ہے یا علی کہنا
نجف کی راہ میں ملتا ہے جو پرندہ بھی
چہک چہک کے بتاتا ہے یا علی کہنا
منافقین کے چہرے اترنے لگتے ہیں
یقیں کرو نظر آتا ہے یا علی کہنا
میں باؤلی ہوں مجھے باعلی کہے دنیا
یہ معجزے بھی دکھاتا ہے یا علی کہنا
مجھے سند ہے مرے ہوشیار غالب کی
مجھے ندیم بناتا ہے یا علی کہنا

