حضور ﷺ نعت کا مطلع سجا دیا جائے
حضور ﷺ عرض ہے چہرہ دکھا دیا جائے
حضور ﷺ آپ کی صحبت کو ہم ترستے ہیں
حضور ﷺ وقت کو پیچھے ہٹا دیا جائے
حضور ﷺ خوف بہت ہیں ہمارے سینوں میں
حضور ﷺ موت کا مطلب بتا دیا جائے
حضور ﷺ آپ کے قدموں میں سر رکھا میں نے
حضور ﷺ عرض ہے سجدہ سکھا دیا جائے
حضور ﷺ حُسن پہ مغرور ہیں یہاں کے حسین
حضور ﷺ عرض ہے پردہ اٹھا دیا جائے
حضور ﷺ سائیں حسن اور حسین کا ہوں مرید
حضور ﷺ مولا علی سے ملا دیا جائے
حضور ﷺ مجھ کو محبت ہے سائیں حمزہ سے
حضور ﷺ آپ کا نوکر بنا دیا جائے
حضور ﷺ حضرت سلمان فارسی کی طرح
حضور ﷺ مجھ کو بھی جھاڑو تھما دیا جائے
حضور ﷺ سین کی آواز میں سرور بہت
حضور ﷺ شین کا مخرج بھلا دیا جائے
حضور ﷺ حضرتِ ایوب کا چلے لنگر
حضور ﷺ ہم کو بھی کھانا کھلا دیا جائے
حضور ﷺ چرچے بہت صدقِ بوذری کے ہیں
حضور ﷺ ہم کو بھی صادق بنا دیا جائے
حضور ﷺ شہر بسائے ہیں حاکموں نے یہاں
حضور ﷺ ان کو مدینہ دکھا دیا جائے
حضور ﷺ تنگ بہت ہیں سعودیوں سے ہم
حضور ﷺ ان کو حرم سے ہٹا دیا جائے
حضور ﷺ عشق پہ لوگوں کو اعتراض ہوا
حضور ﷺ تھوڑا انہیں بھی جلا دیا جائے
حضور ﷺ عرض ہے چہرہ دکھا دیا جائے
حضور ﷺ آپ کی صحبت کو ہم ترستے ہیں
حضور ﷺ وقت کو پیچھے ہٹا دیا جائے
حضور ﷺ خوف بہت ہیں ہمارے سینوں میں
حضور ﷺ موت کا مطلب بتا دیا جائے
حضور ﷺ آپ کے قدموں میں سر رکھا میں نے
حضور ﷺ عرض ہے سجدہ سکھا دیا جائے
حضور ﷺ حُسن پہ مغرور ہیں یہاں کے حسین
حضور ﷺ عرض ہے پردہ اٹھا دیا جائے
حضور ﷺ سائیں حسن اور حسین کا ہوں مرید
حضور ﷺ مولا علی سے ملا دیا جائے
حضور ﷺ مجھ کو محبت ہے سائیں حمزہ سے
حضور ﷺ آپ کا نوکر بنا دیا جائے
حضور ﷺ حضرت سلمان فارسی کی طرح
حضور ﷺ مجھ کو بھی جھاڑو تھما دیا جائے
حضور ﷺ سین کی آواز میں سرور بہت
حضور ﷺ شین کا مخرج بھلا دیا جائے
حضور ﷺ حضرتِ ایوب کا چلے لنگر
حضور ﷺ ہم کو بھی کھانا کھلا دیا جائے
حضور ﷺ چرچے بہت صدقِ بوذری کے ہیں
حضور ﷺ ہم کو بھی صادق بنا دیا جائے
حضور ﷺ شہر بسائے ہیں حاکموں نے یہاں
حضور ﷺ ان کو مدینہ دکھا دیا جائے
حضور ﷺ تنگ بہت ہیں سعودیوں سے ہم
حضور ﷺ ان کو حرم سے ہٹا دیا جائے
حضور ﷺ عشق پہ لوگوں کو اعتراض ہوا
حضور ﷺ تھوڑا انہیں بھی جلا دیا جائے

