اک آئنے میں کوئی شخص غم کا مارا ہے
سمجھ رہے ہو مرا کس طرف اشارا ہے
یہ سوچ لینا مجھے چھوڑنے سے پہلے تم
تمہارا عشق مرا آخری سہارا ہے
تم آؤ اور کسی روز اس کو لے جاؤ
بس ایک سانس ہے اس پر بھی حق تمہارا ہے
کچھ اس لیے بھی رکے بارہا قدم میرے
مجھے لگا تھا کسی نے مجھے پکارا ہے
ابھی تو کھال ادھڑنی ہے اس تماشے میں
ابھی دھمال میں جوگی نے سانس ہارا ہے
سمجھ رہے ہو مرا کس طرف اشارا ہے
یہ سوچ لینا مجھے چھوڑنے سے پہلے تم
تمہارا عشق مرا آخری سہارا ہے
تم آؤ اور کسی روز اس کو لے جاؤ
بس ایک سانس ہے اس پر بھی حق تمہارا ہے
کچھ اس لیے بھی رکے بارہا قدم میرے
مجھے لگا تھا کسی نے مجھے پکارا ہے
ابھی تو کھال ادھڑنی ہے اس تماشے میں
ابھی دھمال میں جوگی نے سانس ہارا ہے

