خدا ملاتے ہیں ذوقِ خدائی دیتے ہیں

خدا ملاتے ہیں ذوقِ خدائی دیتے ہیں
علی کے بیٹے ہمیں مصطفائی دیتے ہیں
ہزار حیف وہ لشکر نہ سن سکا لیکن
حسین ہند میں اب تک سنائی دیتے ہیں
جہاں کے لوگ جہاں تک خدا سمجھتے ہیں
وہاں تلک تو علی ہی دکھائی دیتے ہیں
بھرا ہوا ہے مرا آنسوؤں سے مشکیزہ
کہ یہ سبیل فقط کربلائی دیتے ہیں
عجب چراغ بجھایا ہمارے مولا نے
فقیر آج بھی روشن دکھائی دیتے ہیں