کسے خبر تھی ملاقات آخری ہوگی
کہ اس کے ہاتھ میں صدیاں نہیں گھڑی ہوگی
اگر سوال نہیں ہوں گے خامشی ہوگی
سماعتوں کو بھی آواز کی کمی ہوگی
دھویں کی دھند میں دھندلائے شہر کے لوگو
تمہیں شجر کی کوئی بد دعا لگی ہوگی
جہاں جہاں پہ بھنور پڑ رہے ہیں پانی میں
وہیں کہیں پہ کوئی آگ بھی لگی ہوگی
حضور حکم تو دیجے غلام حاضر ہے
حضور فکر نہیں کیجے نوکری ہوگی
ندیم سائیں عجب طرز کا اندھیرا ہے
چراغ بولیں تو حجرے میں روشنی ہوگی
کہ اس کے ہاتھ میں صدیاں نہیں گھڑی ہوگی
اگر سوال نہیں ہوں گے خامشی ہوگی
سماعتوں کو بھی آواز کی کمی ہوگی
دھویں کی دھند میں دھندلائے شہر کے لوگو
تمہیں شجر کی کوئی بد دعا لگی ہوگی
جہاں جہاں پہ بھنور پڑ رہے ہیں پانی میں
وہیں کہیں پہ کوئی آگ بھی لگی ہوگی
حضور حکم تو دیجے غلام حاضر ہے
حضور فکر نہیں کیجے نوکری ہوگی
ندیم سائیں عجب طرز کا اندھیرا ہے
چراغ بولیں تو حجرے میں روشنی ہوگی

