مشورہ مان دوستا خاموش
اس لیے بھی کہ ہے خدا خاموش
میں بہت بولتا تھا سو مجھ کو
نعمتوں سے کیا گیا خاموش
ہم نے کیا کیا نہیں پڑھا سمجھا
اس نے کاغذ پہ جب لکھا خاموش
دیکھنا بھی پکارنا ہے اسے
بڑا آیا بنا ہوا خاموش
عشق کی پہلی بات لب نہ ہلیں
عشق کا پہلا ذائقہ خاموش
اس لیے خام ہے محبت میں
اس نے پورا نہیں پڑھا خاموش
ورنہ یہ کائنات چپ ہوتی
شکر اس نے نہیں کہا خاموش
اس لیے بھی کہ ہے خدا خاموش
میں بہت بولتا تھا سو مجھ کو
نعمتوں سے کیا گیا خاموش
ہم نے کیا کیا نہیں پڑھا سمجھا
اس نے کاغذ پہ جب لکھا خاموش
دیکھنا بھی پکارنا ہے اسے
بڑا آیا بنا ہوا خاموش
عشق کی پہلی بات لب نہ ہلیں
عشق کا پہلا ذائقہ خاموش
اس لیے خام ہے محبت میں
اس نے پورا نہیں پڑھا خاموش
ورنہ یہ کائنات چپ ہوتی
شکر اس نے نہیں کہا خاموش

