قیس کا شجرہ نہ کوئی ہم کو شہرت چاہئے
اک محبت چاہئے اور اس میں شدت چاہئے
ہم جہاں پر ہیں وہاں خواہش کا ہونا ہے حرام
اور ہوں گے عشق میں جن کو سہولت چاہئے
ایک ہونا اور کچھ ہے ایک ہو جانا کچھ اور
آئنہ خانہ نے سمجھایا کہ کثرت چاہئے
صاحبا ! تنہائی و یکتائی دونوں ایک ہیں
میرے جیسے خود پسندوں کو تو وحشت چاہئے
زندگی مصروف تر ہے اور خدا مصروفِ کار
ایک میں ہی ہوں جسے پوری فراغت چاہئے
ہم نے خوشیاں بانٹ لیں آپس میں اور ہم بٹ گئے
جمع ہونے کے لیے کوئی مصیبت چاہئے
اک محبت چاہئے اور اس میں شدت چاہئے
ہم جہاں پر ہیں وہاں خواہش کا ہونا ہے حرام
اور ہوں گے عشق میں جن کو سہولت چاہئے
ایک ہونا اور کچھ ہے ایک ہو جانا کچھ اور
آئنہ خانہ نے سمجھایا کہ کثرت چاہئے
صاحبا ! تنہائی و یکتائی دونوں ایک ہیں
میرے جیسے خود پسندوں کو تو وحشت چاہئے
زندگی مصروف تر ہے اور خدا مصروفِ کار
ایک میں ہی ہوں جسے پوری فراغت چاہئے
ہم نے خوشیاں بانٹ لیں آپس میں اور ہم بٹ گئے
جمع ہونے کے لیے کوئی مصیبت چاہئے

