تمہارے بعد خود کو دیکھنا ہے
کہ مجھ میں اور کتنا حوصلہ ہے
مکمل تجھ کو بھی کرنا نہیں ہے
تجھے لکھ کر ادھورا چھوڑنا ہے
زمیں کا آخری حصہ ہیں انکھیں
جہاں انسان آکر ڈوبتا ہے
نہ جانے کس پہ مشکل وقت آیا
کوئی خط میں ہتھیلی بھیجتا ہے
مجھے یکسر عطا کردے خدایا
مری قسمت میں جو کچھ بھی لکھا ہے
محبت ہی خدا سے مانگتے ہیں
محبت ہی ہمارا مسئلہ ہے
ندیمؔاک شخص کو پانے کی خاطر
مجھے حد سے گزرنا پڑ گیا ہے
کہ مجھ میں اور کتنا حوصلہ ہے
مکمل تجھ کو بھی کرنا نہیں ہے
تجھے لکھ کر ادھورا چھوڑنا ہے
زمیں کا آخری حصہ ہیں انکھیں
جہاں انسان آکر ڈوبتا ہے
نہ جانے کس پہ مشکل وقت آیا
کوئی خط میں ہتھیلی بھیجتا ہے
مجھے یکسر عطا کردے خدایا
مری قسمت میں جو کچھ بھی لکھا ہے
محبت ہی خدا سے مانگتے ہیں
محبت ہی ہمارا مسئلہ ہے
ندیمؔاک شخص کو پانے کی خاطر
مجھے حد سے گزرنا پڑ گیا ہے

