وہ اندھیرا تھا ، اندھیرے میں ، دیا میں بھی تھا
جلنا آسان تھا اتنا کہ جلا میں بھی تھا
عمر بھر کوئی نہیں رہتا کسی کے دل میں
آج کل تو ہے کبھی تیری جگہ میں بھی تھا
تو کوئی پہلا نہیں چھوڑ کے جانے والا
میری محفل سے تو اک رات اٹھا میں بھی تھا
یہ جو تھوڑا سا اندھیرا ہے مری لو کے تلے
اس کا مطلب ہے کہ اک بار بجھا میں بھی تھا
دکھ تو یہ ہے کہ شہادت نے بھی زندہ نہ کیا
خواب زادی ترے رستے میں مرا میں بھی تھا
چاک سے پہلے کہیں دھیان میں تھا میرا وجود
خاک سے پہلے ارادوں میں چھپا میں بھی تھا
کیا ضروری ہے اضافت سے اضافی کہنا
زیر زبروں میں کبھی الجھا ہوا میں بھی تھا