غبارے بیچتا ہوں
غباروں میں ہوا بھرتا ہوں صاحب
میں ہوا بھرتا ہوں
جب دم کھینچتا ہوں تو
زمانے کی سبھی آلائشیں سینے میں آتی ہیں
تکبر سے کھنچا سینہ اٹھاتا ہوں
غبارہ دیکھ کر میں مسکراتا ہوں
پھر اس بے شکل و صورت لوتھڑے سے
بیضوی دنیا بناتا ہوں
اور اس دنیا میں صاحب
آپ جیسے لوگ رہتے ہیں
غباروں میں ہوا بھرتا ہوں صاحب
میں ہوا بھرتا ہوں
جب دم کھینچتا ہوں تو
زمانے کی سبھی آلائشیں سینے میں آتی ہیں
تکبر سے کھنچا سینہ اٹھاتا ہوں
غبارہ دیکھ کر میں مسکراتا ہوں
پھر اس بے شکل و صورت لوتھڑے سے
بیضوی دنیا بناتا ہوں
اور اس دنیا میں صاحب
آپ جیسے لوگ رہتے ہیں

